ْچوتھے کراچی بیچ گیمز شوٹنگ بال ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے جوانوں پر مشتمل کراچی ڈائمنڈ کے نام رہا

جمعرات 17 مئی 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے چوتھے کراچی بیچ گیمز شوٹنگ بال ایونٹ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی ڈائمنڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے بیچ گیمز کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

فائنل میں کراچی پلاٹینئم کو شکست کا سامنا ایونٹ کے آغاز سے قبل اولمپیئن منصوراحمد کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ، شوٹنگ بال ایونٹ کے پہلا سیمی فائنل کراچی پلاٹینیئم اور کراچی گولڈ کے مابین کھیلا گیا جو کراچی پلاٹینئم نے 2-0 سے جیتا، دوسرا سیمی فائنل کراچی ڈائمنڈ اور کراچی سلور کے درمیان کھیلا گیا جو کراچی ڈائمنڈ نے 2-0 سے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، شوٹنگ بال ایونٹ کا فائنل کراچی پلاٹینئم اور کراچی ڈائمنڈ کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوافائنل میچ کا پہلا سیٹ کراچی پلاٹینئم نے باآسانی 16-3سے جیت کر ایک گیم کی سبقت حاصل کر لی لیکن دوسرے سیٹ میں کراچی ڈائمنڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ 04-16 سے جیت کر مقابلا برابر کردیا تیسرے اور آخری سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلا دیکھنے کو ملا اور کراچی ڈائمنڈ نے تیسرا سیٹ 13-16 سے جیت کر شوٹنگ بال ایونٹ اپنے نام کر لیا فاتح ٹیم کراچی ڈائمنڈ کے کپتان اعجاز احمد، محمد شمیم، رضوان احمد، عبدالرشید، محمد اسماعیل، عبداللہ اور خالد نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ ناکام ٹیم کے اظہر میمن، حنیف، عمیر خان، یار محمد اور کاشف بھٹی نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ جناب غلام یاسین نے شوٹنگ بال ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اجمل کے ہمراہ فاتح ٹیم کراچی ڈائمنڈ کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل اور رنر ٹیم کراچی پلاٹینئم کے کھلاڑیوں کو سلور میڈل پہنائے ایونتٹ کے میچز کو قمرالسلام پیارے، نظیر بھٹی ، سید افتخازاور حسنین نے سپروائز کیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں