کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی جانب سے رمضان کی مبار کباد

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے ۔جس میں قائم مقام قونصل جنرل اورعملے کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ایکٹنگ قونصل جنرل جان وارنر نے مسلمانوں کو اس با برکت مہینے کے آنے پر مبارکباد ی اور کہا کہ یہ مہینہ امن اور صبر کا درس دیتا ہے اور امریکی عوام کی جانب سے رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جان وارنرنے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں