حسین عبداللہ ہارون کا لیاری ریکسر لین کا دورہ ‘عوام میں گھل مل گئے

پیر 9 اپریل 2018 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے سابق مندوب برائے پاکستان حسین عبداللہ ہارون نے لیاری کا ریکسر لین کا دورہ کیا ۔عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔وہ عوام میں گھل مل گئے۔جبکہ ان کے ہمراہ سابق چیئرمین لیاری ٹائون جمشید احمد خان بھی موجود تھے ۔پاکستان بلوچ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہارون یوتھ سینٹر کے قائم مقام صدر ستار جمشید نے حسین عبد اللہ ہارون کا استقبال کیا۔

جب کہ ان کے ہمراہ سردار عبدالغفور ‘باسط بلوچ‘ ڈاکٹر جے ایم ‘ حاجی نسیم ‘ عبدالجلیل ‘ محمد اسلم ‘ فتح بلوچ ‘غلام رسول رحمانی‘عبدالجبار ودیگر اراکین اور علاقہ معززین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر حسین عبداللہ ہارون نے کہا کہ پاکستان بلوچ ایسوسی ایشن کی عمارت کا تعمیراتی کام جو ادھورا رہ گیا تھا اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

اور ہارون یوتھ سینٹر میں کمپیوٹر وغیرہ کی تعلیم وتربیت اور ٹریننگ بھی طلبہ و طالبات کو فراہم کی جائے گی۔حسین عبداللہ ہارون نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے خصوصی لوگ ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے معذور افراد کی وہیل چیئر سائیکل واک اور ریس کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں