پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار 22افرا د کو ڈوبنے سے بچالیا

پیر 9 اپریل 2018 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار 22افرا د کو ڈوبنے سے بچالیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو پاکستان نیوی کے اوڑ مارامیں قائم ریڈیو ا سٹیشن میانوالی کی جانب سے کھلے سمندر میں الدو دھا بلوچ نامی کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی جو اوڑما را سے تقریبا 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھی اور اس پر22 افراد سوار تھے ۔

زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے قائم آپریشن روم کی جانب سے کشتی کے قریب ترین موجود مرچنٹ جہازوں اور دیگر ماہی گیروں کی کشتیوں کو فوری اطلاع دی گئی ۔ جن کی جانب سے متاثرہ کشتی کو فوری طور پر تکنیکی امداد کے ساتھ ساتھ کشتی کے متاثرہ حصے کا مرمتی کام بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بروقت کوآرڈینیشن کے نتیجے سے نہ صرف کشتی میں سوار افراد کو بچا لیا گیا بلکہ ان کی کشتی کو بھی مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ۔

6 اپریل 2018 کو بھی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے گوادر کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی کو مدد فراہم کی گئی تھی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں سرچ و ریسکیو آپریشن کی انجام دہی کے لئے ہمہ وقت تیار اور مکمل طور پر فعال ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں