ایس ایم ای بینک ایس ایم ای سیکٹر کو قرضہ جات کی صورت میں مالی تعاون فراہم کرتا ہے، میاں زاہد حسین

پیر 9 اپریل 2018 20:28

ایس ایم ای بینک ایس ایم ای سیکٹر کو قرضہ جات کی صورت میں مالی تعاون فراہم کرتا ہے، میاں زاہد حسین
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہاہے کہ اسمال میڈم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) ملکی معیشت میں 40 فیصدسالانہ کی حصہ دار ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میاںزاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہاکہ ایس ایم ای سیکٹر کا مسئلہ مالی کمی ہے جو ورلڈ بینک کے سروے کے مطابق 55 فیصد ہے، ایس ایم ای بینک ملک کا واحد ادارہ ہے جو ایس ایم ای سیکٹر کی مالیاتی امور میں معاونت کرتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہاکہ ایس ایم ای بینک ورکنگ کیپیٹل، پراجیکٹ فنانسنگ اور لیزنگ کی مد میں انٹرپرینیورز اور صنعتوں کو 50 ہزار سے لے کر 100 ملین تک کے قرضہ جات فراہم کرتا ہے، قرضہ جات کے ساتھ ساتھ ایس ایم ای بینک بنیادی بینکاری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم ای بینک انتہائی اہم سیکٹرز کو آسان قرضہ جات کی صورت میں مالیاتی تعاون فراہم کررہا ہے جس میں ویمن انٹرپرینیورز، آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ، فین انڈسٹری، فرنیچر انڈسٹری، سائیکل انڈسٹری، سرجیکل انڈسٹری و دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ جو بھی صنعت یا کاروبار اسمال اور میڈیم کی تعریف پر پورا اترتا ہے ایس ایم ای بینک سے مالی معاونت حاصل کرسکتا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ایم ای بینک کے پرائیویٹائزیشن سے ایس ایم ای سیکٹر متاثر ہوگا، حکومت کو چاہئے کہ ایس ایم ای بینک کو ایک قومی ادارے کے طور پر جاری رکھتے ہوئے اس کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں