سرجانی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ،فیکٹری سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

پیر 9 اپریل 2018 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) سرجانی ٹاون پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چلنے والے گٹکے فیکٹری کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد علاقہ پولیس بھی حرکت میں آگئی فیکٹری سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چلنے والے گٹکا فیکٹری کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی،،علاقہ ایس ایچ او نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا اور اس کو بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا ہے ، باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ جمعہ کو کارروائی کرکے مذکورہ سامان ضبط کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں