کراچی میں گرمی کی نئی لہر،گرم اورخشک ہوا کا آغاز،گرمی کی شدت میں اضافہ

پیر 9 اپریل 2018 20:25

کراچی ۔ 9 اپریل (اے پی پی( کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میںپیر سے گرم اورخشک ہواکا آغاز ہوگیا اورآئندہ 3 روزمیں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرمیٹ نے کہاہے کہ شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواخشک ہوگی، خشک ہواسے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کادرجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں