سندھ کے عوام مہاجر صوبے کے عوام مہاجر صوبے سے دستبردار نہیں ہونگی:ڈاکٹر سلیم حیدر

پیر 9 اپریل 2018 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر لفظ ، شناخت ، قوم ، نظریئے اور منزل کے متعلق غیر مہاجروں کی طرف سے روزانہ کے مشورے اور بکواس مہاجروں کو مشتعل کررہی ہے۔ وفاق پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ایسے بیانات کا نوٹس لیں۔سندھ میں مہاجروں کو ان کی قومیتی شناخت ختم کردینے اور بزور طاقت دفن کردینے تک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سندھ میں آباد 4کروڑ مہاجر کسی صورت جائز حقوق کی تحریک اور مہاجر صوبے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ سندھ کے بجٹ کا 80فیصد حصہ دینے والے کراچی، حیدرآباد اور مہاجر قوم کا صوبائی اقتدار میں حصہ صفر فیصد ہے۔ مہاجر آج اپنے صوبے کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق پاکستان اور مقتدر حلقوں نے مہاجروں کے اجتماعی قومی مطالبے پر اب بھی توجہ نہ دی تب پاکستان دشمن بیرونی طاقتیں محب وطن مہاجروں بالخصوص نوجوانوں کو وفاق کیخلاف بھڑکا کر آزاد مہاجر ریاست کا منفی پروپیگنڈہ کریں گے۔

صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کراچی میں پیدا شدہ بے چینی ، احساس محرومی اور عدم تحفظ کا تدراک کیا جائے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے مزید کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہم وفاق ، اسلام آباد اور مقتدر حلقوں کو مہاجر مطالبات بالخصوص کراچی اور شہری سندھ کے بگڑتے معاملات پر متوجہ کررہے ہیں۔ شہری سندھ اور کراچی کے معاملے کو قومی فکر اور سوچ کے ساتھ دیکھا جائے۔ ٹیسٹ ٹیوب جماعتوں اور سیاسی پشت پناہی سے ملک اور قوم کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مہاجروں کے احساس محرومی کا تدراک کرکے کراچی اور شہری سندھ کو علیحدگی پسندوں کے ہاتھ مزید یرغمال رہنے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں