شام پر بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ممتازسہتو ایڈووکیٹ

پیر 9 اپریل 2018 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے بشار الاسد کی زیر قیادت شامی فوج کا مشرقی علاقے غوطہ میں کیمیائی حملہ بچوں سمیت ڈیڑہ سو سے زائد شہریوں کوشہید کرنے والے واقعے کی سخت مذمت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی ضمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی و مفاد پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج شام ، فلسطین، افغانستان سے لیکر کشمیر تک ہر طرف مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ کتوں ، بلیوں اور جانوروں کے حقوق کے نام پر واویلا مچانے والے بے حس لوگ قندوز اور شام پر بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اپنی شہنشاہت قائم کرنے والے یزیدیت صفت حکمرانوں کو کرنل قذافی اور حسنی مبارک کے عبرت ناک انجام سے ضرور سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے مگراندھیر نہیں ہے،ایک دن وہ ضرور اللہ کی پکڑ میں آئیں گے بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد اور پوری انسانیت کے قاتل ہیں پھر یہ کام کوئی ریاست فرد یا کوئی گروہ کرے وہ قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں