گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ،سید ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم اب شخصی سیاست کررہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن جائیں گے،وزیراطلاعات سندھ ایمنسٹی اسکیم کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں تھا ،سندھ کابینہ کے فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کروایا جاتا ہے،میڈیا سے بات چیت

پیر 9 اپریل 2018 17:59

گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ،سید ناصر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ۔محمد زبیر کو گائیڈ کرنے والے اچھے لوگ نہیں ہیں ۔ایم کیو ایم اب شخصی سیاست کررہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن جائیں گے ۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے تاہم پیپلزپارٹی کو کسی کا ڈر نہیں ہے ۔ایمنسٹی اسکیم کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں تھا ۔سندھ کابینہ کے فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کروایا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو سند ھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین نے کہا کہ آئی جی سندھ کے حوالے سے کابینہ میں کچھ زیرغور نہیں آیا ہے ۔

جامعات ایکٹ میںگورنر کے اختیارات نہیں لیے جارہے ہیں ۔اس قانون پر گورنر سندھ کے اعتراضات مضحکہ خیز ہیں ۔گورنر اور انکا عہدہ قابل احترام ہے لیکن گورنر سندھ اسمبلی سے منظور کردہ ہر قانون پر اعتراض لگادیتے ہیں ۔محمد زبیر کو گائیڈ کرنے والے اچھے لوگ نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ کچی آبادی کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے ۔محکمہ کچی آبادی میں بہت کام ہوا ہے۔

کابینہ نے کہاکہ بہت ساری کچی آبادیاں ریگولرائزکیوں نہیں ہوئی ہیں ۔کوشش ہے کہ بجٹ 5 مئی کو پیش کرو نئے بجٹ میں عوام کے لئے اچھی چیزیں رکھی گئی ہے۔کچی آبادیوں کے لیے آئندہ بجٹ مین اضافہ کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ شوبازشریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے ہیں۔ایک جھوٹ ہوتا ہے اور ایک،سفید جھوٹ میاں شہباز شریف سفید جھوٹ بولتے ہیں ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانا اور الیکشن لڑنا سب کا حق ہے۔کس کو آنا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منتشرقومی موومنٹ آپس کی لڑائی کی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہے ۔ایم کیوایم کے لوگ پی ایس پی میںجارہے ہیں۔ایم کیو ایم اب شخصی سیاست کررہی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار بھی جلد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن جائیں گے ۔

سند ھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی حزب اختلاف کا حق ہے وہ جسے چاہیں اپوزیشن لیڈر بنالیں تاہم پیپلزپارٹی ا س سے خوفزدہ نہیں ہے ۔اپوزیشن کے سب لوگ ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ۔جو بھی اپوزیشن لیڈر آیا پیپلزپارٹی اس کو دیکھ لے گی ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت ایمنسٹی اسکیم دے سکتی ہے تاہم موجود وقت ایمنسٹی اسکیم کے لیے مناسب نہیں تھا ۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کردار مشکوک ہے ۔ہالا کے مخدوم ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں ۔مخدوم سعید الزماں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں