سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنا انکی خدمات کا اعتراف ہے،ڈائریکٹر جنر ل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

پیر 9 اپریل 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی ای)کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنا انکی خدمات کا اعتراف ہے،سرفراز احمدخان ماسٹر پلان کے وہ سرکاری افسر ہیں کہ جنہیں ہر سطح پر سراہا گیا ہے،ایس بی سی اے میں بھی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والوں کو بھی اعزاز دیا جاتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹی تھنکرزفورم کراچی کی جانب سے کے ڈی اے آفیسرز کلب میں سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان سرفراز احمدخان کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرسرفرازاحمدخان،آباد کے وائس چیئرمین سہیل ورند اور سابق ریجنل چیئرمین محمدایوب، سینئرصحافی امین یوسف،انیس منصوری،شہزاد چغتائی،سٹی تھنکرز فورم کے چیئرمین نعیم کاظمی اور جنرل سیکریٹری صابر علی نے بھی خطاب کیا جبکہ ایس بی سی اے کے سینئرڈائریکٹرز منورصدیقی،ظفراحسن،صفدرمگسی،محمدسرفراز،بینش شبیر،ندیم رشید،علی مہدی،مشتاق سومرو،وقارمیمن،منیربھبھرو،رحمت شاہ،ندیم وارثی،کفیل برنی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آغا مقصود عباس نے کہا کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی اسکیموں بالخصوص ہاکس بے اسکیم کی کامیابی میں بھی سرفراز احمد کا اہم کردار تھااور انہوں نے ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمدخان کے اعزازمیں ہم عالیشان تقریب منعقد کرینگے، ہاکس بے میں صحافی کالونی کے مسائل میں نے حل کرا دیئے تھے تاہم مزید اگراس ضمن میں اعلیٰ سطح کے حوالے سے کوئی مسائل ہوں تو وہ میرے علم میں لائے جائیں تاکہ میں ازخود یہ مسائل اعلیٰ سطح تک پہنچا سکوں۔

سرفراز احمدخان نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پوری کراچی کیلئے ماسٹر پلان کام کرتا تھا،میں نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ظل احمد نظامی،نعیم احمداور دیگر افسران نے میری مدد کی ،بہت تندہی سے کام کیا حالانکہ ہماری راہ میں بے حد مسائل آئے ۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں فنڈز کی مشکلات بھی آئیں اورنیب کے مسائل بھی درپیش رہے لیکن کوششوں کے بعد اس ادارے کو فعال بنایا گیا اور آغامقصود عباس کی موجودگی میں بھی ایل ڈی اے مستحکم بنا،کام ہمیں ہی کرنا ہے اس کیلئیے کوئی سپرمین نہیں آئے گا۔

آباد کے سابق ریجنل چیئرمین محمدایوب اور وائس چیئرمین سہیل ورند نے آغا مقصود عباس کی جانب سے کراچی کے 5تائون میں رہائشی پلاٹوں پر دوسری منزل کی تعمیر پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آباد کا یہ مطالبہ تھا جسے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول نے پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت مسائل سے دوچار ہے اور اب مذکورہ درہائشی علاقوں میںوسری منزل پر تعمیراتی پابندی سے اس صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے آباد کی سطح پر بھی سرفراز احمدخان کیلئے تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں