سندھ فوڈ اتھارٹی کا خوراک کا کاروبار کرنے والوں کو نوٹس کا اجرا

امپروومنٹ نوٹس کی تعمیل کے سات یوم میں خوراک کے معیار کو قانونی تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا ،امجد لغاری

پیر 9 اپریل 2018 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل امجد لغاری اور ڈائریکٹر ٓاپریشنز ابرار احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے کے تحت سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنے دائرہ کار میں خوراک کے معیار کو قانونی تقاضوں کے مطابق یقینی بنانے کے لئے خوراک کے کاروبار سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتری لانے کے لئے امپروومنٹ نوٹس جاری کر رہی ہے تاکہ وہ قانونی معیار کے مطابق اپنی مصنوعات تیار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ امپروومنٹ نوٹس کی تعمیل کے سات یوم میں اپنی مصنوعات کو قانونی معیار کے مطابق استوار نہ کرنے والے اداروں/افراد کو وارننگ نوٹس جاری کئے جائیں گے۔وارننگ نوٹس کے بعد خوراک کو قانونی معیار کے مطابق استوار نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں