کورنگی لانڈھی گٹکا مافیا کا گڑھ بن گیا،

پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہی ہے

پیر 9 اپریل 2018 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) کورنگی لانڈھی گٹکا مافیا کا گڑھ بن گیا، پولیس اور سیاسی چھتر چھایا میں مافیا سرگرم، پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہی ہے اور آئی جی سندھ کے احکامات ہواؤں میں اڑا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کورنگی عوامی کالونی زمان ٹاون کورنگی صنعتی ایریا اور لانڈھی میں کام جاری ہے عارف گٹکا،اقبال گٹکا ،گرین پٹی بابا ماوا گولی مار ماوا سپر سنی این کے ماوا سلیم گٹکا گولڈن گٹکا کے کے ماوا ڈی جے ماوا گوادر ماوا پی کے گٹکا سپر لالی عارف لانڈھی والا گٹکا حیدری چوڑا گٹکا سمیت دیگر کھلے فروخت کیا جارہا ہے ۔

بیٹر ایس پی ڈی ایس پی ایس ایچ اوز کے نام پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے ہیں جبکہ آئی جی سندھ نے گٹکا مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے بند گٹکے کی فیکٹریاں دگنے بھتے کے عیوض ایس ایچ اوز کے حکم پر دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ذرائع کا دعوی ہے کہ متعدد گٹکا مافیا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے بعض گٹکا مافیا کو سینیٹرز کی سر پرستی حاصل ہے۔پولیس لاکھوں روپے گٹکا مافیا سے ہفتہ بھتہ وصول کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں