کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

پیر 9 اپریل 2018 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سی ایریا کیقریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں ہوگیا،پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈاکس پولیس نے 3 ملزمان قادر لیاقت اور حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،میمن گوٹھ پولیس نے ملزم انور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سرجانی ٹاون پولیس نے غلام یاسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں