شاہ زیب قتل کیس ،سزا کے خلاف اپیلوں پر ملزمان کے وکلا نے 22 گواہوں پر دلائل مکمل کرلیئے

پیر 9 اپریل 2018 17:22

شاہ زیب قتل کیس ،سزا کے خلاف اپیلوں پر ملزمان کے وکلا نے 22 گواہوں پر دلائل مکمل کرلیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) شاہ زیب قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر ملزمان کے وکلا نے 22 گواہوں پر دلائل مکمل کرلیئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر دلائل دیئے جائینگے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو شاہ زیب قتل کیس میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سزا یافتہ مجرموں میں شاہ رخ جتوئی، نواب سراج تالپر، سجاد تالپر اور غلام مرتضی لاشاری شامل ہیں۔

مجرم شاہ رخ جتوئی کے وکیل محمود اے قریشی کے مزید گواہوں کے بیان پر مزید دلائل دیئے۔ 22 گواہان کے بیانات پر دلائل مکمل کرلیئے گئے۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر دلائل دیے جائیں۔ عدالت نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ اے ٹی سی نے مجرم شاہ رخ جتوئی اور مجرم سراج تالپر کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے مجرم سجاد تالپر اور مجرم مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں