کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز،گرمی کی شدت میں اضافہ

پیر 9 اپریل 2018 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میںپیر سے گرم اورخشک ہواکا آغاز ہوگیا اورآئندہ 3 روزمیں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرمیٹ کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواخشک ہوگی، خشک ہواسے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کادرجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں