سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت21اپریل تک ملتوی

پیر 9 اپریل 2018 16:36

سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت21اپریل تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے رہائشی اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے غیر قانونی تبدیل کرنے سے متعلق سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر 21 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت نے رہائشی اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے غیر قانونی تبدیل کرنے سے متعلق سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ غلام مصطفی پھل اور دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعتہوئی ۔

عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹیلایزئشن غلام مصطفی پھل و دیگر پیش ہوئے ۔ عدالت میں نیب کے گواہ امام الدین پیش نہیں ہوئے ۔ جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر ملیر ندی کے قریب 70 ایکر رہائشی اراضی کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں