اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر کے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے،رضاہارون

پیر 9 اپریل 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہاورون نے کراچی میں گیس کی کمی کی وجہ سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر کے کراچی کے شہریوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نارمل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی کمی کو جواز بنا کر اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور شہر بھر میں گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن کے نظام کے فالٹس کی وجہ سے شہری شدید گرمی کے موسم میں مسلسل بجلی کی طویل بندش کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے اثرات گرمیوں کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے من پسند سفارشی افراد کو آگے بڑھایا اور زیادہ سے زیادہ مراعات دلوائیں اور جب ملازمین کو ان کی محنت کہ صلہ دینے کا وقت آتا ہے تو انھیں ملازمت سے برطرفیوں کے احکامات پکڑا دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ کے الیکٹرک اب تک کراچی میں بجلی کی طلب کا تخمینہ لگا کر گرمیوں کے لیے ٹھوس منصوبہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔رضاہارون نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزارت پانی و بجلی اور نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ اور کے الایکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیں اور شہریوں کو اس ادارے کی جانب سے ہونے والے ظلم سے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں