اسی ہی طرح ہمارا قافلہ بڑھتا رہاہے تو ایک دن ملک کا وزیر اعظم مصطفی کمال ہوگا، اشفاق منگی

پیر 9 اپریل 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) وائس چیئرمین پا ک سرزمین پارٹی اشفاق منگی نے کہاکہ میں مبارکباد دیتا ہوں مصطفی کمال کو کہ آج کا اجتماع گواہ ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کریگی انشاء اللہ اگراس ہی طرح ہمارا قافلہ بڑھتا رہاہے تو دیکھنا ایک دن ہمارے ملک کا وزیر اعظم مصطفی کمال ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہو ں نیپاک سر زمین پارٹی کے تحت مرکزی دفتر پاکستان ہاوس کے باہر جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین نے کہا کہ جو لوگ اس شہر میں وراثت کی لڑای لڑ رہے تھے اور اپنا اپنا حصہ مانگ رہے تھے تو اس خاندان کا ملبہ تو گرنے تلے ہے جو سمجھ رہے تھے کہ وراثت ایسے ہی مل جاتی ہے تو وہ آج 100 بائیکس کی ریلی نکال کر شرمندہ ہو رہے ہیں آج کا جنرل ورکرز اجلاس چند گھنٹوں کے نوٹس پر رکھا گیا اور ہر جگہ کارکنان ہی کارکنان ہیں کیونکہ یہ حق کااور سچاء کا راستہ ہے انہوں نے کہا کہ آج 12 12 گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ میں لوگ بلک رہے ہیں اور پانی کو لوگ ترس رہے ہیں اور لوگ کہ رہے ہیں کہ ظالموں کیا اس لئے ہم نے تم کو ووٹ دیئے تھے آج پاک سر زمین کا قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ساتھی جیبوں سے پیسے خرچ کر کے جلسوں تک پہنچتے ہیں ساتھیوں تم کو آفرین ہے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے تم نے جو دو سال محنت کی ہے اس کی آزمائش کا وقت اگیا ہے مجھے یقین ہے اب جو الیکشن ہوگا اس میں پورے سندھ سے کامیابی ہ۔

(جاری ہے)

ارا نصیب ہوگی انشاء اللہ نہ پی آء بی رہے گا نہ بہادر آباد رہے نہ بلاول ہاؤس رہے گاانشاء اللہ مصطفی کمال کراچی کے نہیں سندھ کے نہیں بلکہ قومی لیڈر ہے الیکشن سیل انچارج اور رکن اسمبلی دلاور خان نے کہاکہ 2018 الیکشن کی آمد آمد ہے اس دن اگر آپ نے آنکھ بند کرلی تو کوء فائدہ نہیں ابھی آپ کے پاس اندراج کا آخری موقع ہے لہذا اپنے گھر کے تمام افراد کا اندراج ضرور کرائیں آپ لوگوں کی رہنماء کے لئے پی ایس پی کا الیکشن سیل ہر وقت یہاں موجود ہے جو آپ کی ہر طرح سے مدد کریگا صدر کراچی ڈویژن شعبہ خواتین فوزیہ طیب نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی میں خواتین کو بہت زیادہ عزت اور فوقیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں میں خواتین سے درخواست کروں گی آئیں پاک سر زمیں پارٹی کا حصہ بنے، ڈپٹی میئر کراچی ارشد و ہرا نے کہاکہ الیکشن قریب ہیں یاد رکھئے گا ان چوروں اور ڈاکوں کواپنی ووٹ کی طاقت کے ذریعے نکال پھیکنا ہے، کیونک جنکو ہم پانچ سال کیلئے چنتے ہیں اور پھر وہ پانچ سال چوری کرتے ہیں تو آپ کو ووٹ دیتے وقت اس کا خیال رکھنا ہے آپ لوگوں نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کچرا نہ اٹھے گٹر ابلتے رہیں اور پارکوں کو بنجر کردیں اب آپ لوگوں کی زمہ داری ہے کہ پی ایس پی کا پیغام گھر گھر پہنچائے مصطفی کمال نے کراچی کے لئے وژن دیا ماسٹر پلان بنایا اور ہم نے ایمانداری سے کام کرکے اس شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں