موجودہ سیاسی دور میں ملیر کے لوگوں کے حالات بہتر نہیں ہوئے ، پی ٹی آئی کو موقع دیں حالات تبدیل کرینگے، عمران خان

تحریک انصاف کے ممبر بنئے اور پاکستان کو ہمارے ساتھ مل کر تبدیل کیجئے، ملیر میں رکنیت سازی کیمپ میں کارکنان سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو ملیر میں پی ٹی آئی کے رکنیت سازی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی دور میں ملیر کے لوگوں کے حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں۔ اب آپ پاکستان تحریک انصاف کو موقع دیں تاکہ ہم آپ کے حالات تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب ایک نیا نظام لے کر آئے گی جو آپ کی زندگی بہتر کرے گا۔

جو پیسہ عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہونا چاہئے، وہ پیسہ لانچوں میں دبئی بھیجا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آپ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر بنئے اور پاکستان کو ہمارے ساتھ مل کر تبدیل کیجئے۔ پچھلے دس سالوں میں جتنی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دئیے گئے، اس سے ان کے رہنماں کے حالات بہتر ہوئے، عوام کے حالات جوں کے توں رہے۔ لہذا انہیں ووٹ دیجئے جنہیں پہلے نہیں دیا۔ ملیر میں ہم وہ نظام لائیں گے جس سے یہاں حالات بہتر ہوں۔ آپ پی ٹی آئی کے ممبر سازی کیمپ میں بھرپور شرکت کریں۔ دو ہزار اٹھارہ میں آپ کی حکومت آئے گی۔ حالات تبدیل ہوں گے۔ ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں گے۔ اس کے بعد عمران خان گلشن حدید پر قائم رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں