10سال پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی ہے لیکن حالات دن بدن خراب ہوئے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو ر روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد خطاب سننے پہنچ گئی

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو ر روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد خطاب سننے پہنچ گئی۔ شہریوں کے جانب سے کپتان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے استقبال۔ ممبر سازی کیمپ جلسہ گاہ کی صورت اختیار کر گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 9مقامات پر ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

ملیر 15، گل احمد چورنگی،گلشن حدید، گلشن اقبال، بنارس چوک، لیاری، کورنگی،5نمبر،لانڈھی، محمد کالونی، سمیت دیگر کیمپوں پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دورہ کیا اور عوام سے ملاقاتیں کی اور شہریوں کو پارٹی میں شمولیت کرنے دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین عمران خان عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا 10سال پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی ہے لیکن اندرون سندھ اور کراچی کے حالات دن بہ دن خراب ہوئے ہیں سندھ میں عوام کو صحت ، تعلیم سمیت کسی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے، کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کر ترس رہی ہے غریب عوام کو سدھارنے کے بجائے حکمرانوں نے اپنے منتخب لوگوں کو سدھار دیا ہے غریب دن بہ دن غریب ہوتا جارہا ہے ، ملیر کے حالات ابھی تک بہتر نہیں ہوئے لیکن یہاں کی جماعتوں کے لوگوںکے حالات بہتر ہوگئے ، انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے عوام اب خود کو بدلیں ہمارا ساتھ دیں ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں کرپشن نہیں ہوگی عوام کی بھلائی ہوگی، مزدوروں کے ان کے حقوق دلوائیں گے، نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں گے، کراچی کو ان حکمرانوں نے کھنڈر بنا رکھا ہے ہم کراچی کی روشنیاں بحال کر کے دکھائیں گے ، ہم وہ نظام لاکر دکھائیں گے جو عوام کی زندگی بدلے گا، یہاں پر حکمرانوں نے اپنی زندگیاں بدلی عوام کو کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا ہم ایسے حکمران لائیں گے جو عوام کو خدمت کریں، جو پئسا عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ دبئی جاتا ہے حکمران کھاجاتے ہیں بلاول بتائے کہ 10سالوں میں عوام کو کیا دیا ہے، خود نے کبھی ایک منٹ کام تک نہیں کیا بلاول زرداری سے بتائے کہ ان کے والد اتنا پئسا کہاں سے لائے ہیں اس ملک اور ملک سے باہر اتنا پئسا کہاں سے آیا انہوں نے کہا کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک مزدور کی طرف نہیں دیکھتی وہ ترقی نہیں کرتی ہے، ہمارے ملک میں مزدور کو نچوڑ کو مارا جاتا ہے ، مزدور وں کے حقوق کھائے جاتے ہیں یورپ میں مزدوروں کو ترجیح دی جاتی ہے اس لئے وہاں ترقی ہے ، انہوں نے کہا کراچی شہر کو اندھیروں میں دھکیلا گیا ہے ، ہم ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پورے ملک سمیت کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہونگی ، کئمپ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، عمران اسماعیل ، حلیم عادل شیخ ، فیصل واڈھا ، علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں