کراچی میں پندرہ دنوں سے دودہ کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے بچے دودہ سے بھی محروم ہو گے ہیں ،علامہ سید ناظر عباس تقوی

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں گز شتہ پندرہ دنوں سے دودہ کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کے بچے دودہ سے بھی محروم ہو گے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے جس کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے حکمرانوں کی طرف سے عوام کو بدامنی ،مہنگائی،عدم تحفظ،لوڈ شیڈنگ اور لا قانونیت جیسے تحفے دئیے جارہے ہیں جو سراسر ذیادتی پر مبنی ہے بھاری مینڈینٹ حاصل کرنے والی حکومت اپنی عوام کو صرف دھوکا دے رہی ہے قیمتوں پر نظر رکھنے والے اداروں اور ضلعی حکومتوں کی موجودگی میں عام گھر یلواشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کیا جانا اداروں کی عدم تو جہی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہیں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سفید پوش طبقے کے لئے درد سربنا ہوا ہے حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جو تاجر مصنوعی قلت پیدا کرکے دودہ،چکن،سبزیوںاور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کوبڑھا کر فائدہ حاصل کرہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے دودہ اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں معمول پر لانے کے لئے مارکیٹوں کا فوری دورہ کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کوفی الفور گرفتار کرکے جرمانے کئے جائیں۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں