مہاجر نوجوانوں کو ریاستی عام معافی دی جائے،سید مصطفی کمال کی آرمی چیف سے اپیل

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے اپنے انتہائی اہم پالیسی بیان میں آرمی چیف سے اپیل ہے کہ جس طرح افغانستان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا گیا اسی طرز پر آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مہاجر نوجوان کو بھی ریاستی عام معافی دی جائے۔ مہاجر نوجوانو ںکے احساس محرومی دور کرنے اور انکو قومی دھارے میں لانے کا واحد راستہ افغانستان ، بلوچستان اور فاٹا کی طرز پرریاستی عام معافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کہاکہ کراچی کے نوجوانو نے شہر کے امن کی بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر کے ریاست کو یہ واضع پیغام دیا ہے کہ مہاجر نوجوان پاکستان کی سلامتی اور استحکام پہ کامل یقین رکھتا ہے انہوں نے آرمی چیف سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ مہاجر نوجوانوں کو عام معافی دیتے ہوئے انہیں گلے لگائیں۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی6 ڈسٹرک میں 6 کیڈیٹ کالج کھولے جائیں تاکہ کراچی کا نوجوان بھی فوج میں شامل ہوکر دفاع وطن کے لیئے مثالی غیرت و بہادری کے کارنامے سرانجام دے سکے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں