رجب کا چاند نظر آگیا،پیر کو یکم رجب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

اتوار 18 مارچ 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1439؁ھ کا چاند نظرآگیا ، یکم رجب آج پیر19مارچ 2018؁ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی اور زونل کمیٹی سے مفتی منیر احمد طارق ،قاری نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈائرکٹر محکمہٴ موسمیات عبدالرشیداور سپارکوغلام مصطفینے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔کراچی، لاہور،اسلام آباد ،کوہاٹ سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ،کمیٹی کے اراکین نے خود چاند دیکھا، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب 1439 ؁ھ پیر19مارچ کو ہوگی اور شبِ معراج13 اپریل 2018؁ء کو ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں