ماڑی پور میں گودام کی چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

بدھ 29 نومبر 2017 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) ماڑی پورتھانے کی حدود نیو ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 6پر واقع بلال گودام میں چھت پر کام کے دوران چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر2 مزدور شدید زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ایک مزدور نے دم توڑ دیا ،پویس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 35 سالہ محمد حنیف کے نام سیہوئی ہے جبکہ زخمی کی 40سالہ کرم علی کے نام سے ہو ئی، پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

محمود آباد تھانے کی حدود منظور کالونی جونیجوٹاون سیکٹرجے میں واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی ،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ محمد سرور ولد اختر کے نام سے کی گئی اور ورثا بناء کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں