قومی احتساب عدالت نے محکمہ پولیس میں 881 غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملوث سابق ..
تازہ ترین : 1

قومی احتساب عدالت نے محکمہ پولیس میں 881 غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملوث سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس افسران کے ریفرنس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) قومی احتساب عدالت نے محکمہ پولیس میں 881 غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملوث سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر پولیس افسران فدا حسین ،غلام نبی کیریو ،میر محمد،غلام رضا سولنگی کے ریفرنس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،ریفرنس کی ہفتے کو سماعت کے موقع پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کے خلاف قومی احتساب بیورو نے ایس آر پی حیدر آباد میں 881 جعلی ملازمین بھرتی کر کے سرکاری خزانے کو 50 کروڑ روپے سے ذائد کا نقصان پہنچانے کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 20:31:11

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :