سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی تعلیم کے انتظامات ..
تازہ ترین : 1

سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی تعلیم کے انتظامات بہتر بنارہے ہیں، سید مراد علی شاہ

ہم مزدوروں کے معیار زندگی اور بہتر کرنے کیلئے صرف نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدام اٹھا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کا یوم مئی کے موقع پرپیغام

سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مئی کا دن عالمی طور پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جاتی ہے۔ اس دن شکاگو میں محنت کشوں نے پوری دنیا کے مزدوروں کے بنیادی حقوق کی اہمیت اور اپنی حیثیت منوانے کیلئے ظلم و جبر کے سامنے سرجھکانے کے بجائے اپنی جانیں قربان کرکے مزدور طبقہ کے حقوق کی جدوجہد کی تاریخ مرتب کی۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سابقہ وفاقی حکومت نے ای اوبی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے قوانین میں ترامیم کرکے سندھ حکومت کے تحت لے آئے اور اب سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی تعلیم کے انتظامات بہتر بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم مزدوروں کے معیار زندگی اور بہتر کرنے کیلئے صرف نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدام اٹھا رہے ہیں۔

ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت بہتر انداز میں کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ مزدورں کے حقوق کی بات کی ہے اور مزدورں کو حقوق دیئے ہیں۔ یوم مئی کے موقع پر ہم ایک بار پھراس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم حکومتی سطح پر مزدوروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور مزدوروں کیلئے رہائشی منصوبوں، کارخانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائینگی اور مزید مزدور دوست اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 20:24:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :