کراچی ،یوم مئی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی ریلی تیاریاں مکمل

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم مئی پر شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹاور تا مزار قائد تاریخی ریلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کی تیاریاں مکمل ،تمام سٹی ایریاز میں کارکنان نے اجلاسوں میں ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دیا پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن کے اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان کا قافلہ ضلعی صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹر ی چوہدری اصغر آرائیں کی قیادت میں ریلی کی شکل میں شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

ضلع کورنگی کے قافلے میں خواتین اور تمام ذیلی تنظیموں کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے تمام سٹی ایریاز میں کارکنا ن پر جوش ہیں ۔پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے اہلیان کراچی خصوصاً کراچی کے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم مئی پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ضلع کورنگی کے رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ یوم مئی پر منعقدہ ریلی کراچی کی تاریخی ریلی ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں