کراچی میں ایک بار پھر سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے،درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57

کراچی میں ایک بار پھر سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے،درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی میں ایک بار پھر سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں اورہفتہ کو شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے تو دوسری طرف میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہر قائد میں بھی گرم ہواں نے اپنا ڈیرہ ڈال لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آئندہ دو تین روز سے گھروں سے بلاوجہ باہر نکلنے سے منع کیا ہے جب کہ طبی ماہرین نے شہریوں کو پانی کا کثرت سے استعمال کرنے کی نصیحت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں