ٹویٹس کسی بھی طرف سےہوں،جمہوریت اورانصاف کیلئےزہرقاتل ہیں،چوہدری نثار

اداروں میں ٹویٹس کے ذریعے ایک دوسرے کومخاطب نہیں کیاجاتا،سمجھ نہیں آتاکہ نوٹیفکیشن ہوانہیں اور بھونچال کیسے آگیا؟یہ شوربرپاکیوں ہواخداہی جانے،تاہم وزارت داخلہ نے ابھی نوٹیفکیشن کرناہے۔وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 17:29

ٹویٹس کسی بھی طرف سےہوں،جمہوریت اورانصاف کیلئےزہرقاتل ہیں،چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ٹویٹس کسی بھی طرف سے ہوں ،پاکستان کے جمہوری اور انصاف کے سسٹم کیلئے زہرقاتل ہیں،اداروں میں ٹویٹس کے ذریعے ایک دوسرے کومخاطب نہیں کیاجاتا،سمجھ نہیں آتاکہ نوٹیفکیشن ہوانہیں اور بھونچال کیسے آگیا؟یہ شوربرپاکیوں ہواخداہی جانے،تاہم اس معاملے پروزارت داخلہ نے ابھی نوٹیفکیشن کرناہے۔

انہوں نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایڈوائزنے مجھے مشورہ دیاکہ آج پریس کانفرنس ملتوی کردی جائے۔میں کہاکہ کونسی چھپانے والی بات ہے کہ میں پریس کانفرنس نہ کروں ؟جس بات کاعلم ہے وہ ضروربات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایک ہی جماعت حکومت میں ہے لیکن میں ان کے کاموں کی تشہیرنہیں کرناچاہتا۔

(جاری ہے)

سندھ میں متبادل جماعت عوام کاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے امن کیلئے بڑاکام کیا۔پاک افغان طورخم بارڈرپرہم غیرقانونی آمدورفت پرپابندی عائد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ رینجرزکا12ارب روپے کابجٹ وفاقی حکومت دیتی ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ کراچی پاکستان کاسب سے بڑامیٹروپولیٹن سٹی ہے لیکن ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بناہواتھا۔ایک شخص کہتاتھا کراچی بندکردو،آگ دولیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔کرپشن عروج پرہے،چائناکٹنگ جاری ہے۔اسٹریٹ کرائم بڑھ گیاہے۔ان کیلئے کام کرنے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی دھارے میں ان لوگوں کوہی لایاجارہاہے جوپاکستان پریقین رکھتے ہیں۔الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کوبھی چاہیے کہ وہ اعلان کریں کہ وہ پاکستان پریقین رکھتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں