ڈان لیکس کے معاملے میں کچھ لوگوں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں،مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ (ن) کے نزدیک ملک کے قومی سلامتی کے معاملات کی کوئی اہمیت نہیں،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

ڈان لیکس کے معاملے میں کچھ لوگوں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں،مولا بخش چانڈیو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں کچھ لوگوں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے نزدیک ملک کے قومی سلامتی کے معاملات کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔یہ لوگ اپنے مفادات کے خاطر کسی بھی قومی ادارے کو متنازع بنانے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔

ہفتہ کو ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے جاری حکومتی نوٹی فکیشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہوفاقی حکومت نے ڈان لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن تو جاری کردیا ہے لیکن اس کی تفصیلی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی ہے ۔رپورٹ میں جن افراد کو اس معاملے میں ملوث قرار دیا گیا تھا ان کے خلاف واضح ایکشن لیا جانا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

کچھ ذمہ داروں کو بچانا اور کچھ کو چھپانا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے نزدیک ملکی قومی سلامتی کے معاملات اہمیت نہیں رکھتے ہیں ۔انہوںنے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر قومی معاملات کو اہمیت نہیں ہے ۔نواز لیگ کی سیاست ان کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ۔یہ لوگ اپنے مفادات کے خاطر کسی بھی قومی ادارے کو متنازع کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔ان کی اس سیاست سے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں