جاز نے GDIC 2017 میں ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:50

جاز نے GDIC 2017 میں ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ایوارڈ جیت لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) جاز ، پاکستان کے نمبر ایک ٹیلکو ،کی جانب سے تمام ادارے میں ڈائیورسٹی اور انکلوژن پر عمل درآمدکے اعتراف میں اسے گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس کانفرنس (GDIC) 2017میں ایوارڈسے نوازا گیا۔ٹیلکو نے یہ ایوارڈڈائیورسٹی اور انکلوژن پر منظم طریقے سے عمل درآمد اوربہتر نتائج اور اس سے پہنچنے والے فوائدکے لیے پروگریسو کیٹگری میں حاصل کیا ہے۔

خیالات میں اختلاف اور منیجرز کے ذریعے مختلف اسکلز، پس منظر اور مہارت میںاختلاف ،جاز کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کے کلیدی شراکت دار ہیں۔جاز کام کی جگہ پر صنفی مساوات کے لیے طویل المیعاد عزم رکھتا ہے اور اس کا مقصد مساوی اسکلز کے لیے مساوی جاب کلاسیفکیشنز اور تنخواہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ ہیڈ آف موبائل پیمنٹس-جاز ، سید جعفر عباس شیرازی کوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت ماروی میمن اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (PASHA)کی صدر،جہاں آرا نے پیش کیا ۔

اس موقع پر چیف ڈیجیٹل اینڈ فنانشل سروسز آفیسر-جاز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا:’’جاز میں ، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ صنفی توازن کے معاملے میں اگر پیشرفت کرنا ہے تو ہمیں تمام نسلوں کے لیے اور مروں اور عورتوں دونوں کے لیے ،دنیا میں ہمیشہ ہونے والی تبدیلیوں کو اختیار کرنا ہوگا اور اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔اس غرض سے ہم اپنی پروڈکٹس میں جدت پیدا کر رہے ہیں تاکہ ہمارے کسٹمرز، اور خاص طور پر خواتین، ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے سہولت سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہو سکیں۔‘‘

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں