کراچی میں امن دشمنوں کے عزائم مل کر ناکام بنائیں گے، چوہدری نثارعلی خان
تازہ ترین : 1

کراچی میں امن دشمنوں کے عزائم مل کر ناکام بنائیں گے، چوہدری نثارعلی خان

کراچی میں امن دشمنوں کے عزائم مل کر ناکام بنائیں گے، چوہدری نثارعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن دشمنوں کے عزائم مل کر ناکام بنائیں گے ،رینجرز کا مقابلہ غیر ملکی طاقتوں سے بھی ہے اورکچھ دوست نمادشمن بھی ہیں،ہر تین مہینے بعد رینجرز اختیارات کو بنیاد بنا کر جو رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا، وہ کہتا آگ لگا دو تو آگ لگا دی جاتی تھی مگر اب حالات پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہیں ، کراچی میں امن ہوگا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا، شہرقائد میں امن ہوگا تو دشمنوں کے عزائم خود بخود خاک میں مل جائیں گے، رینجرز نے قربانی اوربہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہے، سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،آپریشن میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردرار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے رینجرز پا سنگ آئوٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رینجرز کے جوانوں آپ کی عزت صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ پورا پاکستان آپ کی کارکردگی پر فخر کرتا ہے،آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کرامن لانے کے لئے کردار ادا کیا ہے،کراچی اور سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے،آپریشن میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردرار ادا کیا ہے۔

جب کہ شہر کو دہشت گردی اور جرائم سے بچانے کے لئے جو انٹیلی جنس شیئرنگ کی ہے وہ بھی تاریخی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سالوں میں رینجرز اور دیگر انٹیلی جنس اداروں نے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر فرائض انجام دیئے۔چوہدری نثار نے کہا کہ ہر تین مہینے بعد صرف رینجرز اختیارات کو بنیاد بنا کر جو رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے کیونکہ یہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ کراچی میں امن کے لئے کارروائی کرتے ہیں، انہیں تنقید کرنے کی نہیں بلکہ ان کی خدمات کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کا سامنا صرف بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد سے نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں سے بھی ہے اور کچھ ہمارے دوست نما دشمن بھی ہیں، فورسز کو آپریشن کے ساتھ عوام کی خدمت بھی کرنی ہے اور عوام کے دل جیتنے کی جنگ میں بھی کامیابی سے آگے بڑھنا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں امن ہوگا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا،کراچی میں امن ہوگا تو دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، رینجرز نے قربانی اوربہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہے، کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا، وہ کہتا آگ لگا دو تو آگ لگا دی جاتی اور عوام کی املاک جلا دی جاتی تھیں، وہ کہتا تھا کہ شہر بند کرادو تو پورا شہر بند ہو جاتا تھا لیکن آج حالات بہت بدل چکے ہیں مگر رینجرز نے خدمت اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ رینجرز نے خون سے تاریخ رقم کی پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ دیا، مشکلات باہر سے بھی تھیں،خارجی بھی تھیں اور اندرون خانہ بھی تھیں، اس کارکردگی کا کریڈٹ ایک ایک جوان کو جاتاہے اور جنرل رضوان اختر اور جنرل بلال اکبر نے لیڈرشپ دی جبکہ ساڑھی3 سال میں رینجرز سندھ نے کراچی میں 9500آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران منوں کے حساب سے اسلحہ ضبط کیا، رینجرز کو دل جیتنے کیلئے بھی کامیابی سے آگے بڑھنا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز کا بجٹ ساڑھی3 سال میں 7سے 12ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ہم نے جرائم پیشہ افراد کو بھاگنے پر مجبور کر دیا اور رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیکی نہیں بلکہ سہولت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے جس کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے کراچی میں امن قائم ہوا تاہم یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داریوںمیں شامل ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:32:46

اس خبر پر آپ کی رائے‎