کراچی، ایک کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:58

کراچی، ایک کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے منی چینجرز کمپنی کی کیش وین سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ملزم کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں بوٹ بیسن پولیس نے منی چینجرز کمپنی کی کیش وین سے 1 کروڑ کی ڈکیتی کے کیس میں گرفتارکمپنی کے گارڈ ثنا اللہ کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثنا اللہ نے ساتھی گارڈ کے ہمراہ ایک کروڑ روپے لوٹے، ملزم کو موبائل فون کے زریعے سکندر آباد کے علاقے سے گرفتار کیاملزم کے قبضے سے 19 لاکھ روپے نقدی ایک گاڑی اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دینے کی استدعا کی۔بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعا کو منظور کرتیہوئے ملزم ثنا اللہ کو 5 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر بوٹ بیسن تھانے کی پولیس کے حوالے کیا۔واضح رہے کہ ملزم پر بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں