محکمہ پولیس کو ایس ایس یو کے معیارکے مطابق بنایا جائے،کراچی یونیورسٹی کے طلباء کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران اظہار خیال

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی یونیورسٹی کرمنالاجی ڈپارٹمنٹ کے طلباء نے حکومت سے کہا ہے کہ پورے محکمہء پولیس کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے معیار کے مطابق اور اسی طرز پر بہتربنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار کراچی یونیورسٹی کے ایم اے فائنل اور ایم اے پریویس کے 48 طلباء اور طالبات نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔

دورے کے دوران چیئرمین کرمنالاجی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام محمد برفت اور دیگر اساتذہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے طلباء کو یونٹ کے افسران اور کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں خاص طور پر فراہم کی جانے والی جدید پیشہ وارانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران طلباء کمانڈوز کے پیشہ وارنہ معیار اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی پیشہ وارانہ تربیت سے بہت متاثر ہوئے۔

شرکاء نے S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کامظاہرہ بھی دیکھا۔شرکاء کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تربیتی پروگرام(H.E.A.T ) کے تحت احتیاطی اور حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔طلباء کو ہنگامی صورتحال کے دوران بین الاقوامی حفاظتی اصولوں اور مختلف اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔طلباء نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے 28 کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں