سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں،وسیم اختر

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:54

سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں،وسیم اختر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) میئر کراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔فائرڈپارٹمنٹ کو تباہ کرکے میرے حوالے کیا گیا ہے میں بول بول کر تھک گیا فائر ٹینڈر دلوادیں۔ جو مجھ سے ہوسکتا ہے وہ کررہا ہوں۔ہفتہ کی صبح مئیر کراچی وسیم اختر آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع صائمہ ٹاور پر لگی آگ بھجانے کے کام کا معائنہ کرنے پہنچے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے حکومت سندھ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار وزیراعلی سندھ کو فائرٹینڈرز کی مشینری کے لئے خطوط لکھیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی حکومت سندھ کے دعوے کے برعکس شہر کو کچھ نہیں دیا جارہا ہیں یہاں جو مشینری آگ بھجانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں وہ عجوبے سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے 8 سالوں میں ادارے تباہ کر دیئے ہیں، پیسے لے کر کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے، کراچی سے پیسے بنا کر دبئی میں جائیدادیں خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام مشکل میں ہیں اور اس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیئے، صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔وسیم اختر نے کہاکہ فائر بریگیڈ والوں کے پاس سہولیات کا فقدان ہے، فائر فائٹرز کے پاس ہیلمٹ بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فائر بریگیڈ کے لئے 10 گنا زیادہ سامان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے لیکن اس شہر کو کچھ نہیں مل رہا،ریسکیو اہلکاروں نے جان پر کھیل کر عمارت میں موجود افراد کو بچایا،چار ماہ سے حکومت سندھ کو آگاہ کر رہے ہیں،فائر بریگیڈ کے محکمے کا براحال ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں