وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی ملاقات

جمعہ 28 اپریل 2017 23:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حامد سعید کاظمی نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ نے بڑی تکالیف دیکھیں لیکن آپ ثابت قدم رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران نے ہمیشہ تکالیف برداشت کی ہیںاور یہی پارٹی کی میراث ہے۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے بھی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات میں پنجاب کی سرائیکی پٹی کی سماجی و سیاسی مسائل سمیت پارٹی آرگنائیزیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں