اسپیکر آغا سراج درانی کی رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر البشر ‘‘ کے نام سے ..
تازہ ترین : 1

اسپیکر آغا سراج درانی کی رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر البشر ‘‘ کے نام سے ذخیم کتاب لکھنے پر مبارکباد پیش

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2017ء)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے رکن عبدالرؤف صدیقی کو ’’ سیرت خیر البشر ‘‘ کے نام سے ذخیم کتاب لکھنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اس عمل کو قابل تحسین قرار دیا اور عزم کیا کہ وہ خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد جمعہ کے روز منعقد ہوا تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولﷺ اور فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکر نے کہا کہ دو روز قبل اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں م نے ایڈز سے آگہی کے حوالے سے ارکان اسمبلی کا سیشن رکھا لیکن افسوس یہ ہے کہ بہت کم لوگ شریک ہوئے ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا کوئی ایک رکن بھی شریک نہیں ہوا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کی وایم کے کچھ ارکان شریک ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیشن انتہائی معلوماتی تھا اور ہمیں یہ معلومات حاصل کرکے دوسروں تک پہنچانا چاہئے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے ۔ اجلاس کے اختتام سے قبل ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے سندھ ڈھانچے کی ترقی و نگہداشت محصول بل 2017 کی منظوری کا اعلان بھی کیا ۔ یاد رہے کہ یہ وہی بل ہے ، جس کو گورنر نے اپنے خصوصی پیغام کے ساتھ اسمبلی میں بھیجا تھا اور اسمبلی نے دوبارہ من و عن اس کو منظو رکیا ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے تقریباً دو بج منگل کی دوپہر دوبجے تک کے لیے ملتوی کیا ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 23:40:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎