کراچی، سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر پر نامعلوم افراد کا دفتر میں گھس کر تشدد

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر پر نامعلوم افراد نے دفتر میں گھس کر تشدد کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سیسی ہیڈ آفس میں سوشل سیکورٹی کے میڈیکل ایڈوائزر کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور دفتر میں گھس کر ڈاکٹر ممتاز کو زدکوب کیااور کمرے میں توڑ پھوڑ کی_واقعے کے بعد گلشن اقبال تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل سیکورٹی کے ایڈوائزر نے کافی عرصے سے ایک ملازم کے میڈیکل کے بل روک رکھے تھے، یہ واقعہ شاید اسی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں