کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد میں واقع ایک گھر سے پولیس پر حملہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 21:53

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد میں واقع ایک گھر سے پولیس پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایک گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود مبینہ دہشت گردوں نے چھاپہ مارنے والی پولیس کی نفری پر فائرنگ کھول دی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس پر حملہ کیے جانے کے بعد رینجرز کو جائے وقعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ عزیز آباد کا علاقہ ایم کیو ایم  کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں