2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، نبیل گبول
تازہ ترین : 1
2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، نبیل گبول

2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، نبیل گبول

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء )سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ 2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے رابطے میں ہوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے گذشتہ دنوں بلاول ہاوٴس میں ملاقات ہوئی ہے، انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماوٴں سے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں کیا ہے، لیاری کا دورہ کروں گا، علاقہ مکینوں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، اطلاع کے مطابق نبیل گبول کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے جلد امکانات ہیں

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 12:33:48

اپنی رائے کا اظہار کریں