کراچی ،2 مختلف علاقوں میں ہوٹل اور دکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تازہ ترین : 1

کراچی ،2 مختلف علاقوں میں ہوٹل اور دکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء )کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں ہوٹل اور دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کلفٹن بوٹ بیسن پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اْدھر لی مارکیٹ میں بھی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا۔ دکان میں موجود مختلف اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 11:09:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں