کاپی کلچر کے خلاف سخت کاروائی کریں ، امتحانی مراکز میں نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہدایت

جمعہ 10 اپریل 2015 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبہ میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی بورڈز کی جانب سے جا ری ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں نقل سے متعلق شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاپی کلچر کے خلاف سخت کاروائی کریں اور امتحانی مراکز میں نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک کئے گئے انتظامات ناکافی ہیں اور افسران کو خبردار کیا کہ علاقے کے پولیس افسران امتحانی مراکز میں ہونے والی کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور میں کسی بھی شخص کو آئندہ کی نسل ے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دونگا۔ انہوں نے سیکریٹریز یونیورسٹیز اور بورڈز سید ممتاز علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کہ بنیاد پر خود امتحانوں کی نگرانی کریں اور کاپی میں ملوث عناصروں کے خلاف سخت قدم اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبہ میں معیاری تعلیم کے کلچر کو فروغ اور مستحکم کرنے کے پابند ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معیاری تعلیم کیلئے والدین، اساتذہ اور طالب عملوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں