وزیراعلیٰ سندھ نے20ملین روپے کا چیک سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدرکے حوالے کردیا

جمعہ 10 اپریل 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے20- ملین روپے کا چیک سندھ ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر عابد زبیری اور ان کے 6-رکنی وفد کو دے دیا،جمعہ کووزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ھائی کورٹ بار ایسو سی ایشن سندھ کے نائب صدر ضیا ء الحسن لنجھار کی سربراہی میں ملاقات کی۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پی پی ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی رہی ہے اور اس کی آزادی کیلئے قربانیاں بھی دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12- مئی کے واقعہ کے روز ہم بھی قانون کی بالادستی کیلئے سڑکوں پر موجود تھے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہمار ے متعدد کارکنوں نے جانوں کی قربانیاں بھی دیں، جب کہ ہم بھی کئی دشوار اور خطرناک مرحلوں سے گذرے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وکیل ہیں اور ان کے دل میں عدلیہ کا احترام ہے، جس کی گائیڈ لائن ہماری شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے دیں تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو جو بھی مدد اور تعاون درکار ہوگا، سندھ حکومت فراہم کریگی۔سندھ ھائی کورٹ بار ایسو سی ایشن سندھ کے نائب صدر ضیاء الحسن لنجھار جوکہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بھی ہیں نے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور حوصلہ افزائی کیلئے پی پی کی قیادت کی ہمیشہ ایک مثبت گائیڈ لائن رہی ہے اور کہا کہ ہم آئندہ بھی ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں