اپنے اس آئینی حق کیلئے مشترکہ مفادات کونسل میں لڑیں گے،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
جمعہ 10 اپریل 2015 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 158کے تحت سندھ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صوبے میں پیدا ہونے والی گیس سے استفادہ حاصل کرے اور کہا کہ ہم اپنے اس آئینی حق کیلئے مشترکہ مفادات کونسل میں لڑیں گے۔ انہوں نے صوبہ سندھ کے صنعتکاروں اور کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے اور عام آدمی کے بہتر مفاد میں سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں،وہ جمعہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کی جانب سے 12- ویں بین الاقوامی "مائی کراچی" نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
افتتاحی تقریب میں دیگر مقرریں کی جانب سے انرجی اور پانی سے متعلق اٹھائے گئے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کی قلت ایک قومی مسئلہ ہے جوکہ تمام صوبوں اور ملک کے دیگر حصوں میں موجود ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس تمام تر صورتحال کے باوجود ان کی حکومت اپنے دستیاب گیس کے وسائل کو بروئے کار لاتے اس مسئلہ حل کیلئے کوشاں ہے۔مگرھال ہی میں وفاقی حکومت نے صوبوں کی مشاورت کے بغیر ایل این جی درآمد کرنے اور صوبہ سندھ پر یہ گیس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات کا 70- فیصد گیس سندھ میں پیدا ہو رہی ہے اور ہمیں یہ آئینی حق حاصل ہے کہ مہنگی درآمدی گیس استعمال کرنے کے بجائے اپنی مقامی گیس استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے باوجود ہمارے وفاقی حکومت کے ساتھ گیس سے متعلق دیگر مسائل پر بھی اختلافات ہیں اور کہا کہ ہم آئینی حدود میں رہتے ہوئے ان تمام تعفیہ طلب مسائل کاآئینی حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں کراچی میں پانی کی قلت کا سامنا ہے،جن سے نمٹنے اور شہریوں اور صنعتکاروں کے مطالبے کو پورا کرنے کیلئے کے 4- میگاپروجیکٹ کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کے مطابق اس میگاپروجیکٹ پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے ملکربرابر فنڈنگ کرنا تھا ،لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اپنے حصہ کے فنڈز مختص کرنے کے باوجود وفاقی حکومت نے اس اہم منصوبے کیلئے فنڈز فراہم نہیں کئے ہیں اور یہ کافی عرصہ سے زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور کراچی کو کاروبار، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک حب کی حیثیت حاصل ہے اور ملک کی 60- فیصد صنعتیں کراچی میں واقعہ ہیں اور یہ ملکی پیداوار اور ریکوری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے کراچی کی ترقی کیلئے متعدد میگاپروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی ہے، انہوں نے کے سی سی آئی کی جانب سے مائے کراچی ایگزبیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کاوشوں کو مزید تیز کریں تاکہ دنیا کے 90- فیصد ممالک شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پاک- آرمی اور رینجرز کے باہمی تعاون سے کراچی میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا اور ان ہی کاوشوں کی بدولت آج کراچی میں سماجی اور ثقافتی اور کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں اور قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کا پرامن اور محفوظ ماحول میں انعقاد ممکن ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ نمائش کراچی کے امن ،خوشحالی، ترقی اور ہم آہنگی کے حوالے سے ایک شوکیس کی مانند ہے اور کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروباری حوالے سے نمایاں مواقعے موجود ہیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ نے 12- ویں عالمی مائے کراچی نمائش کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور نمائش میں موجود اسٹالوں کا دورہ کیا اور اسٹال ھولڈز اور شرکاء کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا۔انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاروباری افراد میں گولڈ میڈلز اور شیلڈ بھی تقسیم کیں۔ اس موقعہ پر چیئرمین بزنس گروپ سراج قاسم تیلی، ٹریڈ ڈولپمینٹ اتھارٹی کے ایس ایم منیر،سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا اور صدر کے سی سی آئی افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ حکومت ،پاک آرمی اور رینجرز کا باہمی مربوط کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت