کراچی، عدالت نے کچی شراب کیس میں پولیس اور دیگر حکام سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں کچی شراب کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے کچی شراب کیس میں پولیس اور دیگر حکام سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ صوبے بھر خصوصاً کراچی میں کچی شراب کی فروخت کا عمل کھلے عام جاری ہے جبکہ متعلقہ حکام کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ جبکہ گزشتہ 5سال کے دوران کچی شراب سے 700افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ حکام عدالت کو 4 ہفتوں میں بتائیں کہ کچی شراب پینے سے کتنے افراد ہلاک ہوئے اور ان کے خلاف کتنے مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں