ہر ضلع کے افسران اپنے زیرانتظام علاقوں میں فراہمی آب کے نظام کا جائزہ لیں،ایم ڈی واٹر بورڈ
جمعہ 10 اپریل 2015 20:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ نے واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز چیف انجیئزز ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے اور ہر علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو مستقل رواں رکھنے اور فراہمی آب اور نکاسی آب کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،یہ ہدایت انہوں نے شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے فراہمی آب کے افسران کے ایک جائزہ اجلاس میں دیں ،اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز جمیل اخترچیف انجینئرE&Mنور محمد چوہان ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ضلع غربی ، وسطی سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹرٹرنک مین ظفر پلیجو، اویس ملک اوردیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ ہمیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہریو ں کی خدمت کرنی ہے ہیں اور اپنے فرائض منصبی چیلنج سمجھ کر ادا کرنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے افسران اپنے زیرانتظام علاقوں میں فراہمی آب کے نظام کا جائزہ لیں اور اپنے علاقے کی ہر گلی اور محلے کا دورہ کرکے اپنے علاقے کی ہر گلی اور محلے میں پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی لائینوں اور والوز آپریشن کی کڑی نگرانی کریں جبکہ نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کیلئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور ڈھکن رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت ایک حقیقت ہے ، حب ڈیم میں خشک ہونے ، پمپنگ ہاوٴسز کے بریک ڈاوٴن اور اندرون شہر لوڈ شیڈنگ سے شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہورہی ہے لہٰذا چیف انجینئرز و سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،بلک و ڈسٹری بیوشن کے شعبے کے افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ناغہ سسٹم کے تحت شہر کے ان علاقوں پر خاص توجہ دیں جہاں پانی کی قلت کی شکایات ہیں اس لئے کہ موسم گرما میں پانی کی طلب بڑھ رہی ہے ، حب ڈیم کے علاقوں میں بھی دریائے سندھ سے پانی فراہم کیا جارہا ہے پانی کی قلت 50فیصد سے زیادہ ہے،یم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ مناسب حکمت عملی وضع کرلی جائے تاکہ پانی کی کمی کے باوجود پانی کی منصفانہ و مساویانہ تقسم کو مثبت و موثر اقدامات سے بہتر کیا جاسکے ۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لے لیا
صوبائی وزیرسیاحت و ثقافت سے سینئر صحافی، تجزیہ نگار وسعت اللہ خان کی ملاقات
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات اور آرکائیوز سے محمود احمد خان کی سربراہی میں شاعروں کے وفد کی ملاقات
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
۔سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، صوبائی وزیر سردار علی شاہ کی کامیاب امیدواروں ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار