نواز شریف خدمت اور قیادت کا حسین امتزاج اور مملکت پاکستان کے لئے نعمت خدواندی ہیں،علی اکبر گجر

جمعہ 10 اپریل 2015 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف خدمت اور قیادت کا حسین امتزاج اور مملکت پاکستان کے لئے نعمت خدواندی ہیں․ ملک کو ایسی قیادت ہی کی ضرورت تھی جو عوام کے مسائل اور ملکی سلامتی کی جزئیات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہو․ حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک ترقیاتی منصوبوں پر کام کی تکمیل دنیا میں پاکستان کا نیا امیج بنائے گی․ پاکستان کو دہشت گردی اور بے روزگاری کی جنگ سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اقدامات نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں․ہماری حکومت بننے کے بعد پاکستان میں امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے․ کراچی کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اگلا ہدف سندھ کے بلدیاتی انتخابات ہونگے․ سندھ کے عوام صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نمائندوں کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابیوں سے سندھ میں ترقی کے نئے سیاسی سفر کا آغاز کرے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے․ کنٹونمنٹ بورڈز میں رہنے والے پاکستانی میاں محمد نواز شریف کی ترقیاتی پالیسیوں کو کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر و رکن صوبائی الیکشن کمیٹی علی اکبر گجر نے ملیر اور فیصل کنٹونمنٹ کے مختلف وارڈز کے دورے کے بعد پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلا تفریق ملک کے ہر حصے میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا رہی ہے․ ہماری قیادت اور جماعت کی ترجیح پاکستان اور عوام کی خدمت ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جرات مند قیادت کے فیصلوں سے پاکستان روشنیوں کا دیس بن رہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کو جدید دنیا کی طرح ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں اور شب وروز اس بات کے لئے کوشاں رہتے ہیں کہ ملک سے جس قدر جلد ممکن ہو بد امنی، بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے․ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات اور سوچ کے مطابق سندھ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبے کے بلدیاتی اداروں میں عوام کے حقیقی خدمت گزاروں کو کامیاب کروایا جائے اور عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر کے سندھ کے عوام میں عدم تحفظ اور احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے․علی اکبر گجر نے فیصل اور ملیر کنٹونمنٹ کے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے اور شہر قائد کے تابناک ماضی کی واپسی کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کا ساتھ دیں اور سندھ بشمول کراچی کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت بروئے کار لائیں․ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی صوبے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا رخ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اس لئے کنٹونمنٹ بورڈز میں رہنے والا ہر پاکستانی سندھ کے امن، خوشحالی ا ور ترقی کے لئے قدم بڑھائے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو اپنے ووٹ کی قوت کے ساتھ بلدیاتی اداروں کا حصہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں