کے الیکٹرک کا کراچی کے سکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1
کے الیکٹرک کا کراچی کے سکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کا ..

کے الیکٹرک کا کراچی کے سکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کا فیصلہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کراچی کے تعلیمی اداروں کی سہولت کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے پیر کے روز سے کراچی کے 70 فیصد سکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی کردیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایک روز قبل سیکینڈری بورڈ کی جانب سے سکولوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے دی گئی درخواست کے باعث کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 18:02:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں