90فیصد امکان ہے ہم جناح گراوٴنڈ میں ہی جلسہ کریں گے ،عمران اسماعیل
تازہ ترین : 1

90فیصد امکان ہے ہم جناح گراوٴنڈ میں ہی جلسہ کریں گے ،عمران اسماعیل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 246سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنا سب کا حق ہے ۔گراوٴنڈ جس کے پاس بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا ہے ۔جمعہ الصفاء مسجد شریف آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ 90فیصد امکان ہے کہ ہم جناح گراوٴنڈ میں ہی جلسہ کریں گے ۔لیکن جناح گراوٴنڈ کے داخلی اور خارجی راستے بہت تنگ ہیں ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما حملہ کرنے والوں کو روک رہے تھے ۔

وقت اشاعت : 10/04/2015 - 16:38:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں